دیہی خواتین کو مفت گائیں ،بھینس ملیں گی،  وزیر اعلیٰ مریم نواز نے لائیو سٹاک کا منفرد پروگرام متعارف کرو ادیا ، کیسے اپلائی کرنا ہے ؟ جانیے

دیہی خواتین کو مفت گائیں ،بھینس ملیں گی،  وزیر اعلیٰ مریم نواز نے لائیو ...
دیہی خواتین کو مفت گائیں ،بھینس ملیں گی،  وزیر اعلیٰ مریم نواز نے لائیو سٹاک کا منفرد پروگرام متعارف کرو ادیا ، کیسے اپلائی کرنا ہے ؟ جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب کی دھی رانی نے دیہات کی ماؤں اور بہنوں کے لیے شاندار منصوبہ متعارف کرا دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دیہی خواتین  کے لیے منفرد پروگرام کے تحت دیہات میں مقیم بیوہ اور مطلقہ خواتین کو گائے اور بھینسیں دی جائیں گی۔ جنوبی پنجاب میں 11ہزار نادار خواتین کے لیے 2 ارب روپے کا تاریخی پیکیج مختص کیا گیا ہے۔ ڈیرہ غازی، مظفر گڑھ،راجن پور، لیہ اور کوٹ ادو میں دیہی خواتین کو بھینس اور گائیں مفت ملیں گی۔ ملتان، خانیوال، لودھراں، وہاڑی، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان کی دیہی خواتین کو گائے اور بھینسیں دی جائیں گی۔ نادار دیہی خواتین گائے اور بھینسوں پال کر اور دودھ بیچ کر باعزت روزگار کما سکیں گی۔ لائیوسٹاک پراجیکٹ سے اچھی نسل کی گائے، بھینسیں پال کر دودھ کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔ 12 اضلاع کی دیہی خواتین لائیو سٹاک پراجیکٹ کے لیے اپلائی کر سکتی ہیں۔

 وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب کی دیہی خواتین کی مالی خودمختاری ترجیحات میں شامل ہے۔ دیہات خواتین کو لائیو سٹاک پراجیکٹ سے روزگار کے مواقع ملیں گے۔  ترقی اور خوشحالی پنجاب کی ہر عورت کا حق ہے۔لائیو سٹاک پراجیکٹ سے دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ کا ہدف پورا ہوگا۔