بیرون ملک مقیم پاکستانی وطن کا سرمایہ اور اثاثہ ہیں،رمضان جٹ

بیرون ملک مقیم پاکستانی وطن کا سرمایہ اور اثاثہ ہیں،رمضان جٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سٹی رپورٹر) اوورسیز چائنہ کے ترجمان محمد رمضان عرف لاڈی جٹ نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی وطن کا سرمایہ اور اثاثہ ہیں۔ دیس کی فضاوں سے لاکھوں میل دور بیٹھ کر بھی صبح شام پاک دھرتی کی یاد میں جینے والے پاکستان کے حقیقی محب وطن فرزند ہیں۔ پاکستان اور چائنہ کے برادرانہ تعلقات کی قدیم تاریخ ہے۔ دونوں ممالک نے ہر مشکل اور کڑے وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ حکومت چائنہ کے ساتھ تجارت کرنے والوں کیلئے آسانیاں پیدا کرکے مشکلات کا ازالہ کرے۔


تاکہ ملکی ترقی کی رفتار مزید تیز ہوسکے۔