لاڑکانہ میں کمسن دلہن سے شادی کرنیوالا دولہا گرفتار 

لاڑکانہ میں کمسن دلہن سے شادی کرنیوالا دولہا گرفتار 
لاڑکانہ میں کمسن دلہن سے شادی کرنیوالا دولہا گرفتار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاڑکانہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے شہر لاڑکانہ میں کم عمر لڑکی سے شادی کرنے والے آدمی کو گرفتار کر لیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق 35سالہ اشرف کلہوڑو نامی ملزم کی شادی کی تقریب لاڑکانہ کے نذر محلہ میں ہو رہی تھی۔ اس کی دلہن کی عمر محض 12سال تھی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے شادی کی تقریب پر چھاپہ مار کر دولہا کو گرفتار کرلیا۔ 
رپورٹ کے مطابق کم عمر دلہن کی شناخت نسیم کلہوڑو کے نام سے بتائی گئی ہے۔ پولیس نے دولہا کے ساتھ دلہن کے والد ظہیر کلہوڑو کو بھی حراست میں لے کر دونوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق چھاپہ پڑنے پر نکاح خواں تقریب سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ایس ایچ او رحمت عباسی کا کہنا ہے کہ ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور انہیں جلد عدالت میں پیش کر دیا جائے گا۔