سانپ نے شہری کو کاٹا تو وہ اسے بھی پکڑ کر ہسپتال لے آیا پھر کیا ہوا؟

سانپ نے شہری کو کاٹا تو وہ اسے بھی پکڑ کر ہسپتال لے آیا پھر کیا ہوا؟
 سانپ نے شہری کو کاٹا تو وہ اسے بھی پکڑ کر ہسپتال لے آیا پھر کیا ہوا؟
سورس: Screengrab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارت میں پرکاش مندل نامی شخص کو خطرناک اور زہریلے سانپ نے کاٹا تھا جس کے بعد یہ شخص سانپ کو منہ سے دبوچ کر اور گردن میں لپیٹ کر ہسپتال پہنچ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس موقع پر ہسپتال میں موجود مریض، عملہ اور ڈاکٹرز پرکاش مندل کو دیکھ کر حیران رہ گئے جسے فوری علاج کی ضرورت تھی۔علاج کے دوران اور درد اور تکلیف کے باوجود بھی متاثرہ شخص نے سانپ کو مضبوطی سے پکڑے رکھا تاہم ڈاکٹرز نے کہا کہ ایسا کرنے سے علاج کرنے میں مشکل ہوگی جس پر اس نے سانپ کو چھوڑ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ شخص کا ہسپتال میں علاج جاری ہے، البتہ اس کے ہسپتال میں سانپ ساتھ لانے کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔