تعلیمی اداروں میں چھٹی سے متعلق اسلام آباد انتظامیہ کی وضاحت آگئی

تعلیمی اداروں میں چھٹی سے متعلق اسلام آباد انتظامیہ کی وضاحت آگئی
تعلیمی اداروں میں چھٹی سے متعلق اسلام آباد انتظامیہ کی وضاحت آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے کل تعلیمی اداروں میں چھٹی سے متعلق خبروں کی تردید کر دی۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کل اسلام آباد میں تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے، چھٹی کے حوالے سے کوئی تجویز زیر غور نہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے شہری من گھڑت خبروں پر توجہ مت دیں۔

دوسری جانب حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں کل تمام سرکاری و نجی کالجز اور جامعات میں چھٹی کا اعلان کردیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔علاوہ ازیں حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں 2 روز کیلئے دفعہ 144 بھی نافذ کردی۔نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 جمعہ 18 اکتوبر سے ہفتہ 19 اکتوبر تک نافذ رہے گی۔ صوبے میں ہر قسم کے احتجاج اور جلوس جیسی تمام سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد ہوگی۔