ایشیا کپ جیت کر بھی بھارتی کپتان روہت شرما پاکستان کو نہ بھولے ، بڑا بیان دے دیا

ایشیا کپ جیت کر بھی بھارتی کپتان روہت شرما پاکستان کو نہ بھولے ، بڑا بیان دے ...
ایشیا کپ جیت کر بھی بھارتی کپتان روہت شرما پاکستان کو نہ بھولے ، بڑا بیان دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کپتان روہت شرما ایشیا کپ جیت کر بھی پاکستانی ٹیم کو نہ بھولے ۔انہوں نے پہلے میچ میں پاکستانی باولرز کی جانب سے آنے والے دباو کا تذکر ہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے فائنل میں اس طرح کھیلنا ایک بہترین تجربہ تھا ، اس سے ٹیم کا پتہ لگتا ہے ۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے باولر بہت سالوں سے محنت کر رہے ہیں تو انہیں اس طرح کا پرفارم کرتے دیکھنا اچھا لگتا ہے ۔ بھارتی کپتان نے کہا کہ اس طر ح کی پرفارمنس سالوں یاد رکھی جاتی ہے ، میں نے سوچا نہیں تھا کہ گیند بازی میں ہم اس طرح کی پرفارمنس دیں گے لیکن اس سے باولرز کی مہارت کا پتہ چلتا ہے، یہ بہت نا یاب ہے ، جس طرح گیند ہوا میں سوئنگ ہورہی تھی ۔

بھارتی کپتان نے کہا کہ ایشیا کپ کے پہلے میچ میں پاکستان کی جانب سے دباو آیا لیکن ہاردیک پانڈیااور ایشان کشن نے اچھی بلے بازی کی تھی ، اور پھر پاکستان کے خلاف دوسرے میچ میں کے ایل راہول اور ویرات کوہلی نے جس طرح سنچریاں کیں ، یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ روہت شرمانے کہا کہ شبمن گل کو بلے بازی کا بہت شوق ہے اور ان کی اس بات سے ٹیم کو بہت فائدہ ہوتا ہے ، وہ اپنی بہترین فارم میں ہیں

مزید :

Asia Cup News Updates -