افغانستان نے 5 ایف سی اہلکاروں کی لاشیں پاکستان کے حوالے کردیں
کرم ایجنسی (ویب ڈیسک)وفاق کے زیرِ انتظام قبائلی علاقے فاٹا کی کرم ایجنسی میں افغانستان سے ہونے والے سرحد پار حملے میں فرنٹیئر کورپس ( ایف سی) کے 5 شہید اہلکاروں کی لاشوں اور دیگر زخمیوں کو افغان حکام نے کرم ایجنسی کے قبائلی عمائدین کے حوالے کردیا۔
یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
اطلاعات کے مطابق لوئر کرم ایجنسی میں لکہ تگہ کے سرحدی علاقے میں ایف سی اہلکاروں پر افغانستان سے فائرنگ کی گئی تھی، جس میں 5 جوان شہید ہوگئے تھے جبکہ جوابی کارروائی میں 10 حملہ آور ہلاک ہوئے تھے۔اس حوالے سے ایم این اے ساجد حسین طوری کی سربراہی میں مقامی قبائلی عمائدین کے وفد نے افغانستان کے زازی قبیلے کے بزرگوں سے مذاکرات کیے۔
اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے افغان فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق کی اور بتایا کہ 12 مزید اہلکار زخمی ہوئے ہیں، جنہیں تھل چھاو¿نی کے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔