بڑھتی ہوئی قوم پرستی سے لڑنے کا بہترین حل جمہوریت ہے:فرانسیسی صدر

بڑھتی ہوئی قوم پرستی سے لڑنے کا بہترین حل جمہوریت ہے:فرانسیسی صدر
بڑھتی ہوئی قوم پرستی سے لڑنے کا بہترین حل جمہوریت ہے:فرانسیسی صدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسٹراسبرگ (این این آئی)فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے زور دیا ہے کہ جنگ اور آمرانہ طرز کی حکومتوں کے اس دور میں یورپی یونین کے رکن ممالک کے شہریوں کو تحفط فراہم کرنے کے لیے اس بلاک میں اصلاحات درکار ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی یونین سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار فرانسیسی شہر اسٹراسبرگ میں یورپی پارلیمان میں اپنی تقریر کے دوران کیا۔ اس موقع پر میکرون نے کہا کہ بڑھتی ہوئی قوم پرستی سے لڑنے کا بہترین حل جمہوریت ہے۔ آمرانہ سوچ کا جواب جمہوری آمریت نہیں بلکہ جمہوریت کی بالادستی ہے۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے بلاک سے اخراج کے تناظر میں یورپی یونین کو 2019ء میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے لیے ایک جاندار مہم چلانا ہوگی۔ فرانسیسی صدر نے یورپی بلا ک کے پارلیمانی لیڈروں کو کہا کہ یورپ کی شناخت کے حوالے سے جمہوری اور تنقیدی بحث ہونی چاہیے۔ اب شہری یورپ کے حوالے سے ایک آسا ن منصوبہ چاہتے ہیں، جو ان کے خدشات اور تحفظات کا جواب دے۔