ملزم پارٹی سے ہاتھا پائی کے دوران پیشی پر آیا پولیس افسر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

ملزم پارٹی سے ہاتھا پائی کے دوران پیشی پر آیا پولیس افسر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا
ملزم پارٹی سے ہاتھا پائی کے دوران پیشی پر آیا پولیس افسر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور ہائیکورٹ میں پیشی پر آیا سب انسپکٹر ملزم پارٹی سے ہاتھا پائی کے دوران جاں بحق ہو گیا ۔ضمانت خارج ہونے پر ملزم کے وکیل اور ملزم سے ہاتھا پائی کے دوران موت واقع ہوئی ۔
تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر سلمان لاہور ہائیکورٹ میں ملزم کی ضمانت کا ریکارڈ لیکر حاضر ہواتھااور ملزم کی ضمانت خارج ہونے پر سب انسپکٹر اور ملزم پارٹی کے درمیان ہاتھا پائی ہو گئی،  اس دوران سب انسپکٹر بے ہوش ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔

مزید :

قومی -