کرنٹ لگنے سے 15 مویشی ہلاک

 کرنٹ لگنے سے 15 مویشی ہلاک
 کرنٹ لگنے سے 15 مویشی ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیرپور(ڈیلی پاکستان آن لائن )خیرپور میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے 15 مویشی ہلاک ہوگئے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق یہ واقعہ خیرپور کے علاقے نارا کے گاوں میں پیش آیا جہاں بدقسمتی سے کرنٹ لگنے سے 15 مویشی ہلاک ہوگئے۔متاثرین کا کہنا ہے کہ بجلی کی تاریں زمین کے قریب لگی ہوئی ہیں جس کے سبب یہ حادثہ پیش آیا اور ان کا مالی نقصان ہوا۔متاثرین نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لیکر نقصان کا ازالہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔