بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، 65 سالہ پاکستانی شہری شہید

بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، 65 سالہ پاکستانی شہری شہید
بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، 65 سالہ پاکستانی شہری شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک اںصاف کے چیئرمین عمران خان پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم بن گئے ہیں لیکن ان کی حلف برداری کی تقریب کیساتھ ہی  بھارت نے کنٹرول لائن کے ڈنہ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کردی جس سے ایک پاکستانی شہری شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ ’’ آئی ایس پی آر‘‘ کے مطابق ڈنہ سیکٹرمیں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سےموجی گاؤں کا 65 سالہ شہری ذوالفقارشہید ہوگیا۔ ترجمان کے مطابق بھارتی افواج نےشہری آبادی کونشانہ بنایا جس پر پاک فوج نےبھرپورجوابی کارروائی کی اور بھارتی چوکیوں کونشانہ بنایا جس کی وجہ سے دشمن مورچے چھوڑ کر بھاگ کھڑا ہوا۔ 
 

مزید :

قومی -