قوموں کی تعمیر و ترقی میں اساتذہ کا اہم رول ہے،پروفیسر عتیق اللہ عمر

قوموں کی تعمیر و ترقی میں اساتذہ کا اہم رول ہے،پروفیسر عتیق اللہ عمر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)صدر جمعیت اساتذہ پاکستان پروفیسر عتیق اللہ عمرنے کہا ہے کہ قوموں کی تعمیر و ترقی میں اساتذہ کا رول اہمیت کا حامل ہوتاہے۔تعمیر انسانیت اور علمی ارتقاء میں استاد کے کردار سے کبھی کسی نے انکار نہیں کیا، ہم اساتذہ کی فلاح و بہبود کیلئے دن رات کوشاں ہیں،بچوں کے ساتھ اساتذہ کی تربیت بھی ضروری ہے، استاد کی شخصیت اتنی مکمل ہونی ہونی چاہیے کہ بچہ اساتذہ کی بات کو مکمل طور پر  مثبت انداز میں سیکھے کیونکہ بچوں کی ہمارے کردار اور حرکتوں پر پوری نظر ہوتی ہے۔پروفیسر عتیق اللہ عمر کا مزید کہنا تھا کہ اساتذہ نوجوان نسل کو علم سے روشناس کرنے میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ بہترین طالب علم اساتذہ کا کردار ہوتا ہے، استاد کو امانت دار ہونا چاہیے۔