آرٹس کونسل الیکشن،عدالت کی سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت

   آرٹس کونسل الیکشن،عدالت کی سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے ڈی سی ساؤتھ کو شفاف انداز میں آرٹس کونسل کراچی کے شفاف الیکشن کرانے اور فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔سندھ ہائی کورٹ  میں آرٹس کونسل کے الیکشن کے حوالے سے ذوالفقار حیدر (زیڈ ایچ خرم) کی جانب سے دائر درخواست پر معروف وکیل لیاقت علی خان گبول ایڈوکیٹ پیش ہوئے۔انہوں نے موقف اختیار کیا کہ آرٹس کونسل کے الیکشن 20 دسمبر کو ہونے جارہے ہیں۔آرٹس کونسل کے انتخابات شفاف بنائے جائیں۔آرٹس کونسل کے انتخابات بائیو میٹرک طریقے سے کرائے جائیں۔ڈی سی ساؤتھ نے عدالت کو بتایا کہ آرٹس کونسل کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکاوئنٹس ہماری نگرانی میں کام کررہے ہیں۔عدالت نے ڈپٹی کمشنر ساوتھ کو انتخابات شفاف طریقے سے کرانے اور فول سکیورٹی سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔عدالت نے حکم دیا کہ انتخابات کے روز پولیس،رینجرز اور لیڈی پولیس بھی تعینات کی جائے۔عدالت نے درخواست گزاروں کی بائیو میٹرک سسٹم نصب کرنے سے متعلق زبانی استدعا مسترد کرتے ہوئے حکم دیا کہ سیکریٹری انڈسٹری اور ڈپٹی کمشنر ساوتھ الیکشن کے دوران نگرانی کریں۔

مزید :

صفحہ آخر -