کورونا کیسز، مزید 7علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ کرنے کا فیصلہ 

کورونا کیسز، مزید 7علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ کرنے کا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹی رپورٹر) صوبائی دارلحکومت پشاور میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے مزید 7علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ضلعی انتظامیہ پشاور کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق لاک ڈاون فیز 7 حیات آباد،اسلم ڈھیرے،کندھے رضا خان روڈ اور ملک شفیق کالونی،: گلشن رحمان کالونی،لڑمہ اور ہزار خوانی سمارٹ لاک ڈاون نافذ کیا جائے گا جسکا اطلاق 17دسمبر شام چھ بجے سے ہوگا  ضلعی انتظامیہ کے مطابق ان علاقوں میں کورونا کیسز زیاددہ رپورٹ ہونے ہو رہے ہیں اسی لئے سمارٹ لاک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا ضلعی انتظامیہ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں غیرضروری نقل و حرکت پر پابندی ہوگی جبکہ ان علاقوں میں فارمیسی،تندور کی دکانیں کھلی رہنگی۔