مریدکے میں گیس سلنڈر دھماکہ ، زخمی ہونے والے 24 افراد کمرے میں کیوں جمع ہوئے تھے ؟ ایسی تفصیلات کہ ہر آنکھ نم ہو جائے

مریدکے میں گیس سلنڈر دھماکہ ، زخمی ہونے والے 24 افراد کمرے میں کیوں جمع ہوئے ...
مریدکے میں گیس سلنڈر دھماکہ ، زخمی ہونے والے 24 افراد کمرے میں کیوں جمع ہوئے تھے ؟ ایسی تفصیلات کہ ہر آنکھ نم ہو جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مریدکے(ڈیلی پاکستان آن لائن)مریدکے میں ہونے والے سلنڈر دھماکے میں 11 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 24 افراد کے زخمی ہونے کے بعد دھماکے کی ایسی تفصیل سامنے آ گئی کہ ہر آنکھ ہی نم ہو جائے ۔

تفصیلات کےمطابق مریدکے میں تھانہ سٹی کے علاقہ کوٹ ماہی میں گھریلو گیس سلنڈر دھماکہ کے باعث ایک ہی  خاندان کے11بچوں سمیت 24 افراد شدید زخمی ہو گئے جن میں سے 17زخمیوں کو فوری طور پر جناح ہسپتال لاہور منتقل کردیا ہے جبکہ چار بچوں کی حالت انتہائی تشویشناک بیان کی جا رہی ہے۔بتایا گیا ہے کہ زخمی ہونے والا بدقسمت خاندان  فوتیدگی کے باعث  سردی سے بچاؤ کے لئے بڑے کمرے میں آگ جلا کر بیٹھا تھا، شام کے وقت شدید سردی کے باعث تمام مہمان  ایک ہی کمرے میں جمع ہو گئے، اسی دوران مزید آگ جلانے کی غرض سے گیس سلنڈر منگوایا گیا،سلنڈر پر نوزل لگانے کے دوران نوزل مکمل طور پر اتر کر دور جا گری جس  کے باعث گیس پورے کمرے میں پھیل گئی، کمرے میں پہلے سے موجود آگ جلنے کے باعث ا چانک زور دار دھماکہ ہو گیا جس نے کمرے میں موجودبچوں،خواتین اور مردوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،جھلسنے کے باعث بچے بری طرح متاثر ہوئے اوران کے جسم کابیشتر حصہ جل گیا۔ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر تمام زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ز ہسپتال مریدکے پہنچایا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد ریسکیو 1122کے ذریعے17افراد کو شدید زخمی حالت میں جناح ہسپتال لاہور منتقل کر دیاہے۔ زخمیوں میں چار بچوں کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔