حمزہ شوگر ملز، بگاس ڈپو بنانے پر محکمہ تحفظ ماحولیات کا نوٹس معطل
رحیم یار خان(بیورو رپورٹ)جیٹھہ بھٹہ میں حمزہ شوگر ملز کی طرف سے بگاس ڈپو بنائے جانے پر محکمہ تحفظ ماحولیات کی جانب سے دیاگیا نوٹس معطل کردیاگیا۔پنجاب انوائرمنٹل ٹربیونل لاہور نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ماحولیات) رحیم یار خان کی طرف سے حمزہ شوگر ملز کو دیئے گئے نوٹس پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے اپنے آڈر میں کہا ہے کہ محکمہ تحفظ ماحولیات نے(بقیہ نمبر53صفحہ6پر)
آلودگی کی قسم کی وضاحت نہیں کی جو حمزہ شوگر ملز یونٹ مبینہ طور پر پیدا کر رہی ہے اگرچہ حمزہ شوگر ملز نے آلودگی کے کسی بھی ذریعہ سے بچنے کیلئے تمام حفاظتی اقدامات کر رکھے ہیں۔ آڈر میں کہا گیا ہے کہ شوگر ملز 60 کی دہائی میں قائم ہوئی اور آبادی کا آغاز بعد میں ہوا اس لیے آبادی کا فرض تھا کہ وہ فیکٹری بند کرنے کے بجائے فیکٹری سے دور رہیں۔ پنجاب انوائرمنٹل ٹربیونل لاہور نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات رحیم یار خان کے 3 دسمبر 2024 کے نوٹس کو معطل کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات کو 29 جنوری 2025 کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ہے۔