برطانیہ ‘دس سالوں کے دوران مسلمانوں کی آبادی میں 90فیصد تک اضافہ

برطانیہ ‘دس سالوں کے دوران مسلمانوں کی آبادی میں 90فیصد تک اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لندن (بیورورپورٹ) برطانیہ میں گزشتہ دس سالوں کے دوران مسلمانوں کی آبادی میں 90فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے یہ انکشاف برطانیہ میں ہونے والے ایک سروے میں کیا گیا مسلم کونسل آف برطانیہ کے ایک تازہ سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ برطانیہ میں مسلمانوں کی آبادی تیزی بڑھ رہی ہے اور ہر تین میں سے ایک مسلم فرد 15 سال سے کم عمر کا ہے اسی طرح عمر رسیدہ مسلمانوں کی تعداد بھی دیگر اقوام کے مقابلے میں کم ہے، اور صرف 4 فیصد مسلمان ایسے ہیں جو 65 برس سے زائد عمر کے ہیں سروے کے مطابق، 2011 میں 27 لاکھ مسلمان انگلستان اور ویلز میں آباد تھے، جبکہ دس برس قبل 2001 میں ان کی تعداد پندرہ لاکھ کے قریب تھیاس کے علاوہ سکاٹ لینڈ میں مسلمانوں کی تعداد 77 ہزار ہے جبکہ شمالی آئرلینڈ میں تقریبا چار ہزار مسلمان آباد ہیں سروے کے مطابق ان مسلمانوں میں سے نصف تعداد ان لوگوں کی ہے جو انگلستان میں ہی پیدا ہوئے اور ان میں سے 73 فیصد اپنے آپ کو برطانوی حیثیت سے شناخت کرتے ہیں، ان میں دو تہائی کا تعلق ایشیائی ممالک سے ہے جبکہ آٹھ فیصد سفید فام ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -