رقص میری پہچان ہے چھوڑنے کاسوال ہی پیدا نہیں ہوتا‘ گل ناز

رقص میری پہچان ہے چھوڑنے کاسوال ہی پیدا نہیں ہوتا‘ گل ناز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (این این آئی ) تھیٹر کی نامور اداکارہ گل نا ز نے کہا ہے کہ رقص میری پہچان ہے چھوڑنے کاسوال ہی پیدا نہیں ہوتا ،موجودہ دور میں اچھا اورمعیاری رقص اسٹیج ڈرامہ کی کامیابی تصور کیاجاتا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں اداکار ہ نے کہا کہ رقص ایک آرٹ ہے جسے کچھ لوگوں نے اپنی مقبولیت کے لئے نیا رنگ دینے کی کوشش کی ہے جو انتہائی غلط ہے ۔میں فحش اور غیر اخلاقی رقص کے سخت خلاف ہوں ۔پنجاب آرٹس کونسل اپنی ثقافت کے فروغ کے لئے بہترین خدمات سرانجام دے رہا ہے جو قابل ستائش ہے ۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ متعدد فلموں میں پیشکش ہو چکی ہے جاندار کردار نہ ہونے کی وجہ سے انکار کر چکی ہوں ۔

مزید :

کلچر -