مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال، کئی علاقوں میں مظاہرے، بھارتی فورسز سے جھڑپیں، متعدد زخمی

مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال، کئی علاقوں میں مظاہرے، بھارتی فورسز سے جھڑپیں، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر (این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں سینٹرل جیل سرینگر سے کشمیری نظر بندوں کی جموں خطے کی جیلوں میں منتقلی، بھارتی سپریم کورٹ کی طرف سے شوپیاں میں شہریوں کے حالیہ قتل میں ملوث بھارتی فوجیوں کے خلاف پولیس کی ایف آئی آر پر حکم امتناع اور حریت رہنما محمد یوسف ندیم کے وحشیانہ قتل کیخلاف مکمل ہڑتال رہی ٗتعلیمی اور کاروباری ادارے بند ٗ سڑکیں سنسان اور بازار ویران نظر آئے ٗ ہڑتال کے دور ان مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں بھارتی فورسز نے کشمیریوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ہڑتال کی کال سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے دی ہے ٗتمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی آمد و رفت معطل رہی ٗ کٹھ پتلی انتظامیہ نے لوگوں کو احتجاجی مظاہروں سے روکنے کیلئے سرینگر ، بڈگام ، شوپیاں اور دیگر قصبوں میں بڑی تعداد میں بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار تعینات کر دئیے ہیں۔ قابض انتظامیہ نے مقبوضہ وادی میں ریل سروس بھی معطل کر دی۔

مزید :

صفحہ آخر -