جائیداد کے تنازع پر ملزم نے بھابی کو 2 بیٹیوں سمیت قتل کر دیا

سرگودھا ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) جائیداد کے تنازع پر ملزم نے بھابی کو 2 بیٹیوں سمیت قتل کر دیا، ملزم کے چھریوں کے وار سے 3 بھتیجیاں بھی زخمی ہو گئیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ ملزم کا بھائی کی موت کے بعد بھابی سے جائیداد کا تنازع چل رہا تھا، آج تلخ کلامی پر چھریوں کے وار کرکے بھابی قمر بتول، 15 سالہ مریم اور 21 سالہ علشبا کو قتل کیا۔
22 سالہ نمرہ، 17 سالہ زینب اور 19 سالہ مافیا چھریوں کے وار سے زخمی ہیں، ملزم قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔
پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، تھانہ صدر پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی۔