مریدکے:پولیس گردی،گھر میں گھس کر 5بچوں کے باپ کو اغواکرلیا

مریدکے:پولیس گردی،گھر میں گھس کر 5بچوں کے باپ کو اغواکرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مریدکے(نامہ نگار)پولیس وردیوں میں ملبوس نا معلو م اہلکاروں نے تھانہ سٹی کے چند فرلانگ کے فاصلے سے گھر کی دیواریں پھلانگ کر پانچ بچوں کے باپ کو اغوا کر لیا اور فرار ہو گئے۔ مریدکے کی پولیس سمیت دیگر اداروں نے مغوی شخص کی حراست سے لا علمی کا اظہار کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ سٹی کے قریبی علاقہ پرانے داؤکے میں مستری محمد ادریس ولد مبارک علی اپنے خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ گھر پر سو رہا تھا کہ رات دو بجے کے قریب پولیس وردیوں میں ملبوس افراد نے گھر کی بیرونی دیواریں پھلانگ کر اسے دبوچ لیا اور اغو ا کرکے فرار ہو گئے۔ تھانہ سٹی، تھانہ صدر اور سی آئی اے پولیس مریدکے نے مغوی کی حراست سے لا علمی کا اظہار کیا ہے ۔ مغوی کے خاندان نے احتجاج کرتے ہوئے ڈی پی او شیخوپورہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -