سعودی عرب نے112پاکستانیوں کو بے دخل کردیا
اسلام آباد(آن لائن)سعودی عرب نے 112 پاکستانیوں کو بے دخل کردیا،ائیرپورٹ پہنچنے پر ایف آئی اے نے کلیئرنس نہ ہونے پر ایک شخص کو گرفتار جبکہ باقی111کو گھروں کو جانے کی اجازت دے دی۔ جمعرات کے روز سعودی حکومت نے112پاکستانیوں کو ملک بدر کردیا ہے،بے دخل کئے گئے پاکستانی ایس وی700 پرواز کے ذریعے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچے،ایف آئی اے نے ڈی پورٹ ہونیوالے111پاکستانیوں کو گھر جانے کی اجازت دے دی جبکہ1شخص کو کلیئرنس نہ ہونے کے باعث حراست میں لے کر اس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا .
سعودی عرب