الخیر فاؤنڈیشن نے شہرقائد میں واٹرپروجیکٹ پرکام تیز کردیا

الخیر فاؤنڈیشن نے شہرقائد میں واٹرپروجیکٹ پرکام تیز کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) الخیر فاؤنڈیشن کے چیئرمین امام قاسم رشیداحمد کی ہدایات پرشہرقائدؒ میں واٹرپراجیکٹ پرکام تیز کردیا گیا۔الخیرفاؤنڈیشن کے زیرہتمام کراچی کی مختلف آبادیوں میں مزید دس واٹرفلٹریشن پلانٹس پرہزاروں خاندانوں کیلئے پینے کاشفاف اورصحتمند پانی مہیاکردیا گیا ہے۔مقامی افراد واٹرفلٹریشن پلانٹ کی تعمیرپرالخیرفاؤنڈیشن کے چیئرمین امام قاسم رشیداحمداوراس کے معزز ڈونرزحضرات کی کامل صحت اوردرازی عمر کیلئے خصوصی دعائیں دے رہے ہیں ۔اس کے ساتھ ساتھ الخیر فاؤنڈیشن کے چیئرمین امام قاسم رشیداحمد کی ہدایات پر جس طرح ماہ صیام میں کراچی کی مختلف آبادیوں میں پورا مہینہ پانی تقسیم کیا گیاتھااس طرح اب بھی لیاقت آباد ،لانڈھی ،ایف سی ایریا سمیت دوسری آبادیوں میں واٹر ٹینکرز کی مدد سے صبح اورشام کے اوقات میں پانی تقسیم کیا جارہا ہے اوراس سہولت سے روزانہ ہزاروں خاندان مستفیدہورہے ہیں۔ الخیر فاؤنڈیشن کے چیئرمین امام قاسم رشیداحمد نے کراچی میں خدمت خلق کیلئے سرگرم الخیرفاؤنڈیشن کے رضاکاروں کے نام اپنے ایک خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ شہرقائدؒ کے لوگ پینے کے پانی سے محروم نہ رہیں،شہریوں کی دہلیز پر پینے کے صاف اورصحتمندپانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے