آل پاکستان پی ڈبلیو دی ورکرز یونین کی مطالبات کے حق میں ریلی

  آل پاکستان پی ڈبلیو دی ورکرز یونین کی مطالبات کے حق میں ریلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سمہ سٹہ(نامہ نگار) آل پاکستان پی ڈبلیو دی ورکرز یونین کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت زونل سیکرٹری افضل محمود نے کی ریلی میں سرکاری ملازمین نے احتجاجی بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات درج تھے۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے افضل محمود،محمد افضل سپرا،عبدالسبحان،رانا اقبال،(بقیہ نمبر38صفحہ6پر)
تنویر احمد،غلام محمد شاہ،شہزاد احمد،چوہدری محمدسلیم،اختر علی شاہ،شیخ تنویر،نور شاہ، ظہیر احمد نے کہا کہ دو ماہ سے ورک چارج ملازمین کو تنخواہیں نہیں ملی عید قریب ہے اور مہنگائی بھی اپنے جوبن پر ہے ایسے حالات میں ان غریب ملازمین کو تنخواہیں نہ ملنا ظلم ہے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں حکومت فوری طور پر ان کو تنخواہیں ادا کرتے ہوئے ان ورک چارج ملازمین کو ریگولر کیا جائے۔مقررین نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا حکومت فوری طور پر سکیل 1 تا 22 کے ملازمین کی تنخواہ میں 100 فیصد اضافہ مہنگائی کے تناسب سے کیا جائے اور پینشن،سالانہ ایکریمنٹ اور خالی پوسٹوں کو ختم نہ کیا جائے اور ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو پہلے مرحلے میں ہر جمعرات کو ہڑتال اور احتجاج کیا جائے گا۔
ریلی