سعودی عرب میں دہشتگردی میں ملوث مقامی شہری کو سزائے موت

سعودی عرب میں دہشتگردی میں ملوث مقامی شہری کو سزائے موت
سعودی عرب میں دہشتگردی میں ملوث مقامی شہری کو سزائے موت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی عرب میں دہشتگردی میں ملوث سعودی شہری کو سزائے موت دے دی گئی۔
سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی شہری محمد بن عبداللہ بن علی العبد الجبار کو سعودی عرب کے مشرقی ریجن میں سزائے موت دی گئی۔سعودی میڈیا کے مطابق مجرم پر دہشت گردی کے الزامات کے تحت مقدمہ چلایا گیا تھا، مجرم کا دہشت گردی کے ایک نیٹ ورک سے رابطہ تھا جس نے سکیورٹی حکام پر فائرنگ کی تھی۔مجرم پر یہ الزام بھی تھا کہ اس نے سکیورٹی حکام کی مانیٹرنگ کر کے معلومات دہشت گردوں کو دی تھیں جس کے نتیجے میں 3 سکیورٹی اہلکاروں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

مزید :

عرب دنیا -