کراچی،منگھوپیر میں ایک شخص نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی

کراچی،منگھوپیر میں ایک شخص نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(کرائم رپورٹر)منگھوپیر میں ایک شخص نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی،سرجانی میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا پی آئی بی کالونی پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق منگھوپیر نیا ناظم آباد ماربل فیکٹری میں سالہ نور عالم نے خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی،متوفی کی لاش کو کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ادھرسرجانی کے علاقے خدا کی بستی فیز 1 کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے تصور نامی شخص زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا،دوسری جانب پی آئی بی کالونی پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم عمران ڈاڈا کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔