کورونا وائرس کے نتیجے میں معاشی بحران کا مقابلہ کیا جائے گا، یورپی یونین

کورونا وائرس کے نتیجے میں معاشی بحران کا مقابلہ کیا جائے گا، یورپی یونین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برسلز (این این آئی)یورپی ممالک موجودہ تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے کورونا وائرس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے منفی معاشی نتائج کا مقابلہ کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کے ستائیس وزرائے خزانہ کی ویڈیو کانفرنس کے بعد یورپی شہریوں اور کرنسی کو ہر حال میں تحفظ فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ابھی بھی یوروزون میں ایک ٹریلین سے زائد یورو ہنگامی حالات کے لیے رکھے گئے ہیں۔ یہ رقم یوروزون کی مشترکہ معاشی طاقت کے تقریبا دس فیصد کے مساوی ہے۔
یورپی یونین

مزید :

صفحہ اول -