ایس ٹی آئی اساتذہ بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کا انکشاف، عدالت سے رجوع

  ایس ٹی آئی اساتذہ بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کا انکشاف، عدالت سے رجوع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بورےوالا(تحصیل رپورٹر)سرکاری تعلیمی اداروں میں ایس ٹی آئی اساتذہ کی بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کا انکشاف،میرٹ پر آنے والے امیدواروں کی طرف سے سفارشی بھرتیوں کا الزام لگ گیا تفصیلات کے (بقیہ نمبر18صفحہ7پر )

مطابق بورے والا سمیت ضلع بھر کے سرکاری سکولوں میں اعلی تعلیم یافتہ امیدواروں کی بطور ایس ٹی آئی بھرتیوں میں محکمہ تعلیم کے ضلعی ذمہ داران اور صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے مبینہ طور پر میرٹ سے ہٹ کر کی جانے والی بھرتیوں پر نواحی گاوں 181/ای بی کی رہائشی بی ایس سی کمپیوٹر سائنس امیدوارا ارم ندیم نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ اس نے اپنے ہی گاوں کے سکول میں کمپیوٹر سائنس ایس ٹی آئی سیٹ پر اپلائی کیا لیکن محکمہ تعلیم ضلع وہاڑی کے مقامی و صوبائی ذمہ داران نے مجھے نظر انداز کرتے ہوئے کسی دوسری یونین کونسل کی امیدوار کو میرٹ پر مبنی قرار دے دیا جو سراسر میرٹ پالیسی کی خلاف ورزی ہے میرٹ پالیسی کے مطابق امیدوار کو مقامی گاوں یا یونین کونسل کا رہائشی ہونے پر ترجیح دی جائے گی الور اس سیٹ کی بنیادی تعلیم بی ایس سی کمپیوٹر سائنس ہےمیرٹ کی اس مبینہ بے ضابطگی کے خلاف مقامی اہل دیہہ نے سکول کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب سے ان بے ضابطگیوں کا سختی سے نوٹس لینے اور میرٹ پر بھرتیاں یقینی بنانے کا مطالبہ کیا جبکہ ارم ندیم کے مطابق اس نے محکمہ تعلیم کی ان مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ سے بھی رجوع کرلیا ہے دوسری جانب محکمہ تعلیم کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ ارم ندیم نے کمپیوٹر سائنس میں بی ایس سے اور سائیکالوجی میں ماسٹرز کیا ہے اور اسکے مقابل دوسری امیدوار ایم ایس سی کمپیوٹر سائنس کو میرٹ کے مطابق ترجیح دی گئی ۔