شیر شاہ، ٹرین کی زد میں آکر40سالہ شخص جاں بحق، ڈیڈ باڈی ہسپتال منتقل

  شیر شاہ، ٹرین کی زد میں آکر40سالہ شخص جاں بحق، ڈیڈ باڈی ہسپتال منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(وقائع نگار)تھانہ مظفر آباد کے علاقے میں ایک نامعلوم چالیس سالہ شخص ٹرین کی زد میں آ کر جان بحق(بقیہ نمبر16صفحہ7پر )

 ہو گیا ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر بتایا کہ موقع پر موجود لوگوں کے مطابق لوگوں نے گزرتے ہوئے ڈیڈ باڈی دیکھی۔ ٹرین ڈرائیور نے ریلوے پولیس کو کال کر کے بتایا کہ شیر شاہ کے قریب ایک شخص ٹرین کے ساتھ ہٹ ہوا ہے پولیس ساری رات ڈیڈ باڈی تلاش کرتی رہی لیکن انہیں ڈیڈ باڈی نہیں ملی صبح لوگوں نے ڈیڈ باڈی دیکھ کر پولیس کو اطلاع کی پولیس لاش نشتر ہسپتال کے سرد خانے منتقل کر دی ہے۔