اے آر رحمان ہسپتال سے ڈسچارج، بہن نے دل میں تکلیف کی خبروں کو مسترد کردیا

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بالی وڈ کے لیجنڈ گلوکار اور آسکر ایوارڈ یافتہ کمپوزر اے آر رحمان چنئی کے نجی ہسپتال سے ڈسچارج ہوگئے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بھارتی میڈیا میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گلوکار کو سینے میں تکلیف کے باعث ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا تاہم اس خبر کو ان کی بہن فاطمہ نے بے بنیاد قرار دیا۔
بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں گلوکار کے ترجمان نے بتایا تھا کہ وہ حال ہی میں لندن کے دورے سے واپس آئے تھے جس پر انہیں اپنی طبیعت بہتر نہ لگی اور وہ چیک اپ کیلئے ہسپتال گئے تھے۔
ترجمان کے مطابق ڈاکٹرز نے رمضان میں روزے رکھنے کی وجہ سے جسم میں پانی کی کمی کی شکایت بتائی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ضروری طبی معائنے کے بعد گلوکار کو ڈسچارج کردیا گیا۔