ٹیرف میں کمی سے متعلق پیشرفت، 7 آئی پی پیز نے نظر ثانی درخواستیں دائر کردیں

ٹیرف میں کمی سے متعلق پیشرفت، 7 آئی پی پیز نے نظر ثانی درخواستیں دائر کردیں
ٹیرف میں کمی سے متعلق پیشرفت، 7 آئی پی پیز نے نظر ثانی درخواستیں دائر کردیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی پی پیز کے ٹیرف میں کمی کے حوالے سے ایک اور اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، 7 آئی پی پیز اور سی پی پی اے نے ٹیرف نظرثانی کے لئے درخواستیں دائر کردیں۔
نجی ٹی وی آج نیوز نے ایک رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ درخواست 2002 کی پاور پالیسی کے تحت لگنے والی آئی پی پیز نے دائر کی، نشاط چونیاں پاور، نشاط پاور نارووال انرجی لمیٹڈ کی َجانب سے درخواست دائر کی گئیں، اس کے علاوہ لبرٹی پاورٹیک لمیٹڈ، اینگرو پاورجن قادرپور لمیٹڈ نے درخواست دائر کردی۔
سیفائر الیکٹرک پاور لمیٹڈاور سیف پاور لمیٹڈ کی جانب سے درخواست دائر کی گئی، نیپرا اتھارٹی آئی پی پیز کی درخواست پر 24 مارچ کو سماعت کرے گی۔
سماعت میں روپے اور ڈالر کی قدر کے فرق کے طریقہ کار پرنظرثانی کے معاملے کا جائزہ لیا جاٰئے گا، سماعت میں ٹیک اینڈ پے سسٹم کے تحت ادائیگیوں کے طریقہ کار کا جائزہ لیا جائے گاَ، ای پی سی لاگت کے 0.90 فیصد انشورنس کیپ پر نظرثانی کا معاملہ زیرغور آئے گا۔