قرآن کی وہ آیت جس کو سن کر رسول اللہ ﷺ کے آنسو نکل آئے

سورس: WIkimedia Commons
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں:
"نبی کریم ﷺ نے مجھ سے فرمایا:
'مجھے قرآن سناؤ۔'
میں نے عرض کیا: 'یا رسول اللہ! میں آپ کو قرآن سناؤں، حالانکہ وہ آپ ہی پر نازل ہوا؟'
نبی کریم ﷺ نے فرمایا: 'ہاں، مجھے دوسروں سے سننا بھی اچھا لگتا ہے۔'
میں نے سورۃ النساء کی تلاوت شروع کی، یہاں تک کہ جب میں اس آیت پر پہنچا:
"فَكَيْفَ إِذَا جِئْنَا مِن كُلِّ أُمَّةٍ بِشَهِيدٍ وَجِئْنَا بِكَ عَلَىٰ هَٰؤُلَاءِ شَهِيدًا"
(ترجمہ: 'پھر اس وقت کیا حال ہوگا جب ہم ہر امت سے ایک گواہ لائیں گے، اور (اے نبی!) آپ کو ان سب پر گواہ بنا کر لائیں گے؟')
میں نے دیکھا کہ نبی کریم ﷺ کی آنکھوں سے آنسو بہ رہے تھے۔"
( صحیح مسلم : 800)