جی ایچ کیو حملہ کیس، مزید 15 شرپسندوں کی شناخت کرلی گئی ، اب تک کتنے گرفتار ہو چکے ہیں ؟ تفصیل سامنے آ گئی 

جی ایچ کیو حملہ کیس، مزید 15 شرپسندوں کی شناخت کرلی گئی ، اب تک کتنے گرفتار ہو ...
جی ایچ کیو حملہ کیس، مزید 15 شرپسندوں کی شناخت کرلی گئی ، اب تک کتنے گرفتار ہو چکے ہیں ؟ تفصیل سامنے آ گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )جی ایچ کیو حملے میں ملوث مزید 15 شر پسندوں کی شناخت کر لی گئی ہے جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے پولیس ذرائع سے کہاہے کہ شناخت کیئے گئے 15 شرپسندوں کو بھی جی ایچ کیو حملے کے مقدمے میں شامل کر لیا گیاہے ، جی ایچ کیو حملہ کیس میں آرمی ایکٹ کی دفعات شامل کر کے تحقیقات حساس اداروں کے سپرد کی جائیں گی، مختلف تھانوں میں 18 مقدمات درج کیئے گئے ہیں، جی ایچ کیو حملے کی ایف آئی آر تھانہ آر اے بازار میں درج ہے ، اب تک جی ایچ کیو حملہ کیس میں 76 سے زائد شر پسندوں کو گرفتار کر لیا گیاہے ۔