سعودی عرب  میں کافی کے  کیپسولوں  میں چھپائی گئی 40 لاکھ  نشہ آور گولیاں ضبط 

سعودی عرب  میں کافی کے  کیپسولوں  میں چھپائی گئی 40 لاکھ  نشہ آور گولیاں ضبط 
سعودی عرب  میں کافی کے  کیپسولوں  میں چھپائی گئی 40 لاکھ  نشہ آور گولیاں ضبط 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن)  سعودی حکام نے کافی کیپسولوں  کی کھیپ میں چھپائی گئی 40 لاکھ ایمفیٹامین گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے)  کے مطابق  دو سعودی  شہریوں اور ایک یمنی شہری ، جو ریاض میں کھیپ وصول کرنے والے تھے، کو گرفتار کر کے مزید کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

 ایک اور سیکیورٹی آپریشن میں حکام نے ایک سعودی شہری کو 180 کلو گرام حشیش رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے ۔ ایس پی اے نے بتایا کہ مشتبہ شخص کے پاس دارالحکومت ریاض میں آتشیں اسلحہ  اور  گولہ بارود بھی  برآمد ہوا ہے۔ اسے گرفتار کر کے مزید کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -