آسٹریلیا نے ٹی ٹی ٹوینٹی سیریز میں پاکستان کو وائٹ واش کر دیا
ہوبارٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) آسٹریلیا نے پاکستان کو تیسرے ٹی ٹوینٹی میں 3وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے سیریز میں وائٹ واش کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 118 رنز کا ہدف11.2اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا جس میں مارکس سٹونس61رنز کے ساتھ سرفہرست رہے ۔
آسٹریلیا کی جانب سے میتھیو شارٹ اور جیک فریزر نے میدان میں اتر کرکھیل کا آغاز کیا لیکن شاہین شاہ آفریدی نے میچ کے آغاز میں ہی اوپنر میتھیو شارٹ کو پولین پہنچا دیا اور وہ صرف دو رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئے ۔ جیک فریزر 18 اور جوش انگلیسز 27 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے ۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری قومی ٹیم 18.1 اوورز میں 117 رنز بنا کر پولین لوٹ گئی اور 20 اوورز بھی کھیلنے میں کامیاب نہیں ہوئی ۔پاکستان کی جانب سے صرف بابراعظم ہی وہ واحد کھلاڑی تھے جنہوں نے 41 رنز کی اننگ کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان اور بابراعظم نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن اوپننگ پر آنے والے فرحان صرف 9 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے جبکہ ان کے بعد تیسرے نمبر پر حسیب اللہ آئے اور 24 رز پر زیمپا کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے ۔
ان کے علاوہ عثمان خان تین، سلمان آغا ایک، عرفان خان دس، عباس آفریدی ایک ، جہانداد خان پانچ، شاہین آفریدی 16 اور سفیان مقیم ایک سکور بنانے میں کامیاب ہوئے ۔
آسٹریلیا کی جانب سے ایرون ہارڈی نے 3 سپنسر جانسن اور ایڈم زیمپا نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ نتھان اور ژایور نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔