معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب راشد اقبال نصر اللہ کا سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کا دورہ
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب راشد اقبال نصر اللہ نے سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کا دورہ کیا۔ چیئرمین سپیشل مانیٹرنگ یونٹ امجد حفیظ نے معاون خصوصی کو بریفنگ دی۔ راشد اقبال نصر اللہ نے سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کا جائزہ لیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایس ایم یو میں عوام الناس کی سہولیات اداروں کی کارکردگی اور گراں فروشی کی مانیٹرنگ کی جاتی ہے۔ اداروں کی کارکردگی جانچنے اور بہتر بنانے میں ایس ایم یو کا اہم کردار ہے۔ معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب راشد اقبال نصر اللہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کی ہدایات کے مطابق تمام محکمے KPIs پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ ایس ایم یو میں درج ہونے والی درخواستوں پر کارروائی کے عمل کو تیز کیا جائے۔ تمام متعلقہ محکمے اس بارے میں ہدایات پر عمل کریں۔ شہریوں کو بروقت سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔