غیرت کے نام پر بیٹی کا قتل،  چیئر پرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی  کا نوٹس ، ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم

غیرت کے نام پر بیٹی کا قتل،  چیئر پرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی  کا نوٹس ...
 غیرت کے نام پر بیٹی کا قتل،  چیئر پرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی  کا نوٹس ، ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میانوالی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) غیرت کے نام پر بیٹی کا قتل،  چیئر پرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی  حنا پرویز بٹ نے نوٹس لے لیا اورملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیدیا ۔

 تفصیلات کے مطابق میانوالی کے علاقے تھانہ موسیٰ خیل کی حدود میں غیرت کے نام پر دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک باپ نے اپنی 22 سالہ بیٹی رمشا کو بے دردی سے قتل کر دیا۔ اس اندوہناک واقعے پر مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے سخت نوٹس لے لیا ہے۔

حنا پرویز بٹ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ملزم کو فوری گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ ایسے واقعات معاشرتی اقدار کے خلاف ہیں اور حکومت ان کے خلاف سخت کارروائی کو یقینی بنائے گی۔

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ فوری طور پر درج کرتے ہوئے دفعہ 311 (غیرت کے نام پر قتل) کا نفاذ کیا اور پولیس کیس میں خود مدعی بن گئی تاکہ کسی بھی قسم کے دباؤ یا مفاہمت سے بچا جا سکے۔ ڈی ایس پی نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور شواہد جمع کیے، جبکہ پولیس کی آئی ٹی ونگ اور سی آئی اے ٹیمیں ملزم کی تلاش میں بھرپور کوششیں کر رہی ہیں۔

حنا پرویز بٹ نے کہا کہ اس طرح کے واقعات معاشرے پر بدنما داغ ہیں اور ان کے خاتمے کے لیے سخت قانون سازی اور مؤثر عملدرآمد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے پولیس کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت ایسے معاملات پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔