تحریک انصاف کی حکومت میں قابلیت کا شدید فقدان ہے ، اقتصادی ماہر فرخ سلیم

تحریک انصاف کی حکومت میں قابلیت کا شدید فقدان ہے ، اقتصادی ماہر فرخ سلیم
تحریک انصاف کی حکومت میں قابلیت کا شدید فقدان ہے ، اقتصادی ماہر فرخ سلیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اقتصادی ماہر فرخ سلیم نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کی سیاسی نیت تو ہے اصلاح کرنے کی لیکن ان میں قابلیت کا شدید فقدان ہے،سیاسی نیت کے نمبر تو سومیں سے سو دیئے جاسکتے ہیں لیکن قابلیت کے سو میں 33دینے ہونگے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”الیونتھ آور“میں گفتگو کرتے ہوئے فرخ سلیم نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پانچ سال میں جو قرضہ لیا تو وہ تحریک انصاف کی حکومت میں ایک سال ہی میں لے لیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں پر مسئلہ یہ آیا کہ اصلاحاتی ایجنڈے پر ایک قدم نہیں بڑھایا گیا۔
فرخسلیم کا کہناتھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ بجلی اور گیس میں ڈیلیوری ہو لیکن اس کے لئے سیاسی نیت اور قابلیت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کی سیاسی نیت تو ہے اصلاح کرنے کی لیکن ان میں قابلیت کا شدید فقدان ہے ۔سیاسی نیت کے نمبر تو سومیں سے سو دیئے جاسکتے ہیں لیکن قابلیت کے سو میں 33دینے ہونگے ۔

مزید :

قومی -