آئینی ترامیم کے حوالے سے وزیراعظم کی صدر مملکت سے ملاقات

آئینی ترامیم کے حوالے سے وزیراعظم کی صدر مملکت سے ملاقات
آئینی ترامیم کے حوالے سے وزیراعظم کی صدر مملکت سے ملاقات
کیپشن: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مجوزہ 26 ویں آئینی ترامیم کے معاملہ پر وزیراعظم شہبازشریف کی ایوان صدر میں صدر مملکت آصف زرداری سے ملاقات ہوئی۔

آج نیوزکے مطابق ملاقات میں 26 ویں آئینی ترمیم منظور کرانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ مجوزہ آئینی ترمیم کے حتمی مسودے پر بھی بات چیت کی گئی۔دونوں رہنماؤں نےمجوزہ آئینی مسودے پر اظہار اطمینان کا اظہار کیا، صدر آصف زرداری نے متفقہ قانون سازی کو جمہوریت اور پارلیمنٹ کی مضبوطی کےلیے اہم قرار دیا۔

مزید :

قومی -