ہمارا مقصد سیاسی نظام میں اصلاحات لانا ہے،سینیٹرعرفان صدیقی

ہمارا مقصد سیاسی نظام میں اصلاحات لانا ہے،سینیٹرعرفان صدیقی
ہمارا مقصد سیاسی نظام میں اصلاحات لانا ہے،سینیٹرعرفان صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے پارلیمانی رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم اتفاق رائے سے منظور کرنا چاہتے ہیں۔ ہمارا مقصد سیاسی نظام میں اصلاحات لانا ہے۔ اس میں کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں۔

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پر ا ظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی ایسا کام نہیں ہونا چاہیے جو تقسیم اور دوریوں کا سبب بنے آئین ہم سب کا ہے آئین نے ہمیں ایک چھتری تلے متحد رکھا ہوا ہے۔ مارشل لاء کے باوجود یہ دستاویز موجود ہے اس آئین کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کے بڑوں نے تشکیل دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس آئین کا تحفظ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے اس سے کسی کو اختلاف نہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور اتحادی جماعتوں سے آئینی ترمیم پر طویل مشاورت ہوئی خصوصی پارلیمانی کمیٹی قائم کی گئی جس میں تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت شامل ہے۔ خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے اس بل کے مسودے کی منظوری دے دی ہے پی ٹی آئی کے عامر ڈوگر سمیت کسی نے اس کی مخالفت نہیں کی۔ اس معاملے پر مولانا فضل الرحمان نے تعمیری کردارادا کیا ہے۔ میری ذاتی طور پر بھی ان سے ملاقات ہوئی ہے وہ اس معاملے پر سیاست اور پوائنٹ سکورنگ نہیں کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے تھے کہ جلدبازی نہ کی جائے اور وسیع تر اتحاد واشتراک پیدا کرنے کی کوشش کی جائے ہم ان کی بصیرت تدبر اور سیاسی حکمت کو سراہتے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ مولانا فضل الرحمان اور ان کے ارکان نہ صرف ہمیں ووٹ دیں بلکہ ہمیں ان کا ساتھ چاہیےسیاسی استحکام کیلئے ان کی سرپرستی اور رہنمائی چاہئے ۔

انہوں نے کہا کہ تیرھویں ترمیم کے بعد تمام ترامیم پر اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے کوششیں کی گئیں۔ حکومت اور اپوزیشن نے ملکر ترامیم کیں۔ ہم نے میثاق جمہوریت کیا اب یہ سلسلہ جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ بلاول بھٹو نے بھی آئینی ترمیم پر مثبت کردارادا کیا۔ مولانا فضل الرحمان سے وزیراعظم شہبازشریف اور بلاول بھٹو سے ملاقاتیں ہوئی ہیں ہم سب عدالتی نظام میں اصلاحات چاہتے ہیں اس سلسلہ میں کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں۔

مزید :

قومی -