کرک،پرنسپل سے جھگڑے پر ٹیچرنے اسمبلی میں فائرنگ کردی،بھگڈر مچ گئی
کرک(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول میں پرنسپل اور ٹیچر کے درمیان جھگڑاہو گیا ،ٹیچر نے اسمبلی کے دوران فائرنگ کردی جس پر سکول میں بھگڈر مچ گئی ،سکول انتظامیہ نے بچوں کو گھر بھیج دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول میں پرنسپل اور ٹیچر کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوگیا،ٹیچر نے اسمبلی کے دوران فائرنگ کردی ،فائرنگ سے سکول میں بھگڈر مچ گئی،سکول انتظامیہ نے بچوں کو گھر بھیج دیا،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری سکول پہنچ گئی ،ٹیچر فرارہونے میں کامیاب ہو گیا۔