آئندہ 10سالوں میں دنیا میں کیا تبدیلی آئے گی؟ فواد چوہدری نے بڑا دعویٰ کردیا 

آئندہ 10سالوں میں دنیا میں کیا تبدیلی آئے گی؟ فواد چوہدری نے بڑا دعویٰ کردیا 
آئندہ 10سالوں میں دنیا میں کیا تبدیلی آئے گی؟ فواد چوہدری نے بڑا دعویٰ کردیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکردو(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ  انٹرنیٹ کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے، ہولوگرام ٹیکنالوجی کے بعد فاصلے ختم ہو جائیں گے اور آئندہ 10سال میں دنیامیں گاڑیاں الیکٹرک ٹیکنالوجی میں شفٹ ہوجائیں گی جبکہ 6سال میں اساتذہ اور ڈاکٹرز کی فزیکل موجودگی کی ضرورت بھی ختم ہوجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف بلتستان کے زیراہتمام یوتھ کنونشن سے اپنے خطاب میں فواد چوہدری نے گلگت بلتستان میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے دس سکولز بنانے کا اعلان کرتے ہوئے  کہا کہ بلتستان یونیورسٹی کی 2سالہ کارکردگی شاندارہے، آپ ہمارے محافظ ہیں اور ہر پاکستانی کو جی بی کے عوام پر فخرہے، قوموں کے مستقبل کو ناپنے کا پیمانہ وہاں کی یونیورسٹیز کا معیار ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ یونیورسٹی آف بلتستان نے قلیل وقت میں اہم تخلیقی اقدامات اٹھائے، طلبا علمی جستجو کو بڑھانے کے لیے اپنے پسند کے شعبہ کا انتخاب کریں، گلگت بلتستان کے لیے فور جی سروس دینا اہم ترین ذمہ داری ہے۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ انٹرنیٹ کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر سے میں رابطے میں ہوں، ٹیکنالوجی سیکھنے کے لیے انگریزی زبان پر بھرپور توجہ دیں۔ان کا کہنا تھا کہ 6سال میں اساتذہ اور ڈاکٹرز کی فزیکل موجودگی کی ضرورت ختم ہوجائے گی جبکہ آئندہ 10سالوں میں دنیا میں گاڑیاں الیکٹرک ٹیکنالوجی پر شفٹ ہوجائیں گی، نئی ٹیکنالوجی کوجتنی جلدی سیکھ سکتے ہیں سیکھیں، زراعت کے شعبے کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوگا، آپ کی محنت سے پاکستان کامیاب ترین ملک بن کر ابھرے گا۔