مسلمانوں کا دل جیتنے والی جیسنڈر ا سیریز منسوخ کر کے بازی ہارگئیں 

مسلمانوں کا دل جیتنے والی جیسنڈر ا سیریز منسوخ کر کے بازی ہارگئیں 
مسلمانوں کا دل جیتنے والی جیسنڈر ا سیریز منسوخ کر کے بازی ہارگئیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تجزیہ،ایثار رانا

جیسنڈرا نے نیوزی لینڈمیں مسلمانوں کے قتل عام پر اپنے کردار سے کروڑوں مسلمانوں کے دل جیت لئے تھے۔لیکن آج وہی جیتی بازی ہار گئیں۔پاکستانی ان کی اس غیر اخلاقی حرکت کو کبھی نہیں بھولیں گے۔ہمیں دل گردہ مضبوط رکھنا ہو گا ابھی انگلینڈ کا انکار بھی سامنے آئے گا اور یوں پاکستان کے خلاف سازش مکمل ہوجائے گی۔اگر آپ سمجھتے ہیں کہ یہ پاکستان کرکٹ پر دہشتگردانہ حملہ ہے تو ایسا نہیں ہے۔افغانستان میں پاکستانی ایجنسیوں کے ہاتھوں ذلیل و رسواء ہونے والابھارت اور امریکہ اپنے زخم چاٹ رہا ہے اور اپنی شکست و ہزیمت کا بدلہ پاکستانی اداروں سے لینا چاہتا ہے۔خیر چاند پر تھونکنے سے اپنا ہی منہ گندا ہوتا ہے۔پاکستانی سیکیورٹی ایجنسیوں کی ساکھ،قابلیت اور کارکردگی دنیا مانتی ہے۔اس طرح کی بھونڈی حرکتوں کا مطلب فقط کمہار پر غصہ نکالنا ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستانی کرکٹ بورڈ آئی سی سی میں بھارت کے سامنے بہت کمزور ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ ہمارے میدان اجاڑے جانے کے باوجود ہم کرکٹ کے ہر فارمیٹ میں نمبرون بنے۔میری تجویز ہے کہ کرکٹ بورڈ قومی ٹیم کو دو حصوں میں تقسیم کر کے یعنی دو ٹیمیں بنا کر پاکستان کے تمام شہروں میں نمائشی میچ کرائے۔ نیوزی لینڈ،انگلینڈ،اآسڑیلیا اگر سازش  کا حصہ بنتے ہوئے پاکستان نہیں آتے تو جوتے کی نوک پر۔انہیں ان کی اوقات دکھانے کے لئے اتنا ہی کافی ہے کہ فی الحال انہیں نظر انداز کر دیاجائے۔آخری بات نیوزی لینڈ کے دورے سے فرار کے بعد کچھ سیاسی لوگوں نے اس پر طنز اور خوشی بھرے ٹوئٹ کئے ہیں میرے نزدیک یہ شرم کا مقام ہے یہ دھرتی سب کی ماں ہے اور ماں کو عزت دینی چاہئے۔ 
تجزیہ ایثار رانا

مزید :

تجزیہ -