جنوبی افریقہ نے چیمپیئنز ٹرافی کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، ڈیل سٹین جگہ بنانے میں کامیاب نہ ہو سکے

جنوبی افریقہ نے چیمپیئنز ٹرافی کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، ڈیل سٹین جگہ ...
جنوبی افریقہ نے چیمپیئنز ٹرافی کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، ڈیل سٹین جگہ بنانے میں کامیاب نہ ہو سکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جوہانسبرگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقہ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپینز ٹرافی کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے اور مایہ ناز بلے باز اے بی ڈویلیئرز کو ٹیم کی قیادت سونپ دی گئی ہے جبکہ مختلف میچوں میں متعدد بار محمد حفیظ کو آﺅٹ کرنے والے ڈیل سٹین جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت اے بی ڈویلیئرز کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ہاشم آملہ، کوانٹن ڈی کوک، فاف ڈوپلیسس، جے پی ڈومنی، ڈیوڈ ملر، کرس مورس، وین پارنل، فیہلوک وائیو، کاگیسو ربادا، عمران طاہر، ڈوین پریٹوریس، مورنی مورکل اور کیشو مہاراج کو شامل کیا گیا ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
واضح رہے کہ چیمپینز ٹرافی کا آغاز یکم جون سے انگلینڈ میں ہو گا جس میں روائتی حریف پاکستان اور بھارت 4 جون کو مدمقابل ہوں گے۔

مزید :

کھیل -