اپوا کی جانب سے سنئیر صحافیوں کے اعزاز میں ظہرانہ

اپوا کی جانب سے سنئیر صحافیوں کے اعزاز میں ظہرانہ
اپوا کی جانب سے سنئیر صحافیوں کے اعزاز میں ظہرانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(زنیرہ اکرام سے)لکھاریوں کی ایک تنظیم (اپوا) نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں سنئیر صحافیوں کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا۔ تقریب کا آغاز عبدالکریم اعوان تلاوت کلام پاک سے کیا۔نعت رسول مقبولﷺ کی سعادت ڈاکٹر امین رضا کے حصے میں آئی ۔ نظامت کے فرائض تنظیم کے صدر چوہدری غلام غوث نے سر انجام دئیے اور اپنی تنظیم کا مختصر تعارف کروایا ۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

تقریب سے سینئر صحافیوں مجیب الرحمن شامی ،روف طاہر،گل نوخیز اختر،اختر عباس،رانا خالد محمود قمر ،امین حفیظ ، ندیم نظر ، ساجد سبزواری، ناہید نیازی اورصوفیہ بیدار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان لکھاریوں اور کالم نگاروں کی حوصلہ افزائی ہوتی رہنی چاہئے۔ کالم نگار لکھنے کے ساتھ ساتھ کتب بینی اور مطالعہ کو اپنا شعار بنائیں اورنوجوان کالم نگار موجودہ ملکی حالات پر بھی تجزیہ پیش کریں جس کی وجہ سے ہر پاکستانی دل گرفتہ ہے۔ اداروں کا تصادم ملک کو بند گلی میں دھکیل رہا ہے ہر ادارے کو اپنے حدود قیود میں رہ کر آئین کے مطابق کا م کر نا چاہیے ۔

تقریب میں اپوا کے عہدیداران، غلام غوث صدر، ایم ایم علی سنئیر نائب صدر، حافظ محمد زاہد نائب صدر، ڈاکٹر ندیم ملک سیکرٹری جنرل ،امین رضا میڈیا کوآرڈینیٹر ،محمد عرفان چوہدری سیکرٹری کوآرڈینیٹر ، عبدالکریم اعوان پریس سیکرٹری، کرامت مسیح نائب صدر اقلیتی ونگ سمیت ویمن ونگ کی عہدیداران جن میں صدر ناہید نیازی،نائب صدر مقدس اعوان، جنرل سیکر ٹری فاطمہ شیروانی سمیت اپوا کے ممبران کثیر تعداد میں شریک تھے ۔تقریب کے آخر میں آرگنائزر اور اپوا کے سنئیر نائب صدر ایم ایم علی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔