اسلام آباد سے اغوا ہونے والے چینی باشندے کی نعش برآمد

اسلام آباد سے اغوا ہونے والے چینی باشندے کی نعش برآمد
اسلام آباد سے اغوا ہونے والے چینی باشندے کی نعش برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت کی سپر مارکیٹ سے 4 روز قبل  اغوا ہونے والے چینی باشندے کی نعش برآمد ہوگئی۔

نجی ٹی وی نےپولیس ذرائع کے سے بتایا ہے کہ  چینی باشندے کی نعش اقبال ٹاؤن گندے نالے سے برآمد ہوئی ہے۔ وفاقی دارالحکومت سے 29 سالہ لی جنکینوگ نامی چینی باشندہ لاپتہ ہوا تھا۔لاپتہ چینی باشندے کے دوست نے تھانہ کوہسار میں گمشدگی کی درخواست دی تھی۔ذرائع کے مطابق چینی باشندہ مقامی زبان نہیں جانتا تھا جبکہ اس کے پاس موبائل، پاسپورٹ اور رقم بھی موجود نہیں تھی۔چینی باشندہ تھانہ کوہسار کی حدود میں واقع سپر مارکیٹ سے 15اپریل کو دوائی لینے گیا تھا تاہم واپس آنے کی بجائے وہ  لاپتہ ہو گیا تھا۔ڈی آئی جی پولیس راولپنڈی کا کہنا ہے کہ چینی باشندے کی لاش اقبال ٹاون کے گندے نالے سے ملی ہے ،متوفی کے سر پر چوٹ کا نشان بھی ہے۔ڈی آئی جی آپریشن کا کہنا تھا کہ مرنے والے چینی شہری کو ذہنی مسائل کا بھی سامنا تھا تاہم پولیس اس حوالے سے اپنی تحقیقات کر رہی ہے ۔