بھکر؛ علی امین گنڈا پور کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنادیاگیا

بھکر؛ علی امین گنڈا پور کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنادیاگیا
بھکر؛ علی امین گنڈا پور کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنادیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بھکر(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھکر کی مقامی عدالت نے علی امین گنڈا پور کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنادیا، عدالت نے علی امین گنڈاپور کی درخواست ضمانت منظورکرلی اور 50 ہزار مالیت کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی ۔
قبل ازیں پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کو سینئر سول جج فوجداری ڈویژن کی عدالت میں پیش کیاگیا، پولیس کی جانب سے علی امین گنڈاپور کے مزید 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعاکی گئی، پولیس نے کہاکہ ملزم سے واردات میں استعمال ہونیوالی گاڑی کی ریکوری کیلئے جسمانی ریمانڈ دیاجائے ۔
علی امین گنڈا پور کے وکلا کی طرف سے درج مقدمہ ختم کرنے کی استدعاکی گئی،علاقہ مجسٹریٹ کیس کی سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیاتھا،اس موقع پر لاہور پولیس کی بھاری نفری کمرہ عدالت کے باہر موجودتھی۔
عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے علی امین گنڈاپور کی درخواست ضمانت منظورکرلی اور50 ہزار مالیت کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی،علاقہ مجسٹریٹ آصف نیاز نے محفوظ فیصلہ سنایا۔