غزہ پر اسرائیلی دہشتگردی، انسانیت سوز ظالمانہ حملے بند کیے جائیں: عبدالخبیر آزاد
لاہور(این این آئی)چیئرمین مرکزی ریت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ آج پورے عالم اسلام کو اتحاد و وحدت کی اشد ضرورت ہے،فلسطین و غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ تعاون کر نا ہر مسلمان پر فرض عین ہے، ظالم اسرائیل انسانیت کا قاتل ہے جنگ بندی معاہدہ کے باوجود ظالم اسرائیل نہتے اہل غزہ پر مسلسل بمباری کررہا ہے،عالمی برادری اس کا نوٹس لے، اسرائیل اس وقت فرعون بن چکا،اسرائیل فرعون کے انجام کو یاد رکھے،اللہ تعالی کی لاٹھی بے آواز ہے،اسرائیل کا انجام عبرتناک ہوگا،فلسطین و غزہ پر اسرائیلی دہشتگردی اورانسانیت سوز ظالمانہ حملے فوری طور پر بند کیے جائیں۔ اس امر کا اظہار انہوں نے تاریخی عالمگیری بادشاہی مسجدمیں نمازجمعہ کے اجتماع سے خطاب اور بعد ازاں اہل فلسطین و غزہ کے مظلوم مسلمانوں کیساتھ اظہار یکجہتی اوراہل فلسطین اور غزہ پر اسرائیلی مظالم اور حملوں کے خلا ف پرامن احتجاجی مظاہرہ کے شرکا ء سے خطاب میں کیا۔ مولانا سیدمحمدعبدالخبیر آزادنے کہاکہ ارض الانبیاء اہل فلسطین کا ہے،جن کو اپنے ہی گھروں سے بے گھر کیا جا رہا ہے اسرئیلی وزیراعظم جنگی مجرم ہے،پناہ گزیں کیمپوں کا بھی شکار کیا جا رہا ہے،تمام ہسپتال تباہ ہیں،ان کو میڈیکل ایڈ بھی نہیں مل رہی ضرورت اس امرکی ہے کہ اقوام متحدہ،یورپی یونین،اوآئی سی اور تمام اسلامی ممالک غزہ و فلسطین پر اسرائیلی بربریت اورظلم و جبر رکوانے میں فیصلہ کن کردار ادا کریں آج پوری امت مسلمہ غزہ و فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ کھڑی ہے اسرائیل اور صہونیوں کی حمایت کرنیوالے تمام ممالک کی مصنوعات کا مکمل طور پر بائیکاٹ کیا جائے،پوری امت مسلمہ کو مل کر ظالم اسرائیل کو سبق سیکھانا ہوگا، پرامن احتجاج ہمارا حق ہے،اپنے ملک کی املاک کو نقصان پہنچانا دشمن کو فائدہ پہنچانے کے مترادف ہے وزیر اعظم شہباز شریف نے اہل فلسطین اورغزہ کے ساتھ اظہاریکجہتی کی غرض سے معاملہ دنیا بھر کے سامنے پیش کیا ہے تو دوسری جانب آرمی چیف سید عاصم منیر نے مسئلہ فلسطین اور اہل غزہ کیلئے جو واضع موقف دنیاکے سامنے پیش کیا ہے، و قا بل ستائش ہے پرامن احتجاجی مظاہرہ میں تمام مکاتب فکر کے جید علما ء کرام و مشائخ عظام،سماجی راہنما وزعما اور عوام الناس بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔آخرمیں عالم اسلام کے اتحاد،حرمین شریفین کے تحفظ،ملکی سلامتی،ترقی و خوشحالی،غزہ و فلسطین کے مظلوم مسلمانوں اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔
عبدالخبیر آزاد