آزادی ٹرین سمہ سٹہ ریلوے سٹیشن پر 24 اگست کو پہنچے گی ‘ خواجہ سعد رفیق

آزادی ٹرین سمہ سٹہ ریلوے سٹیشن پر 24 اگست کو پہنچے گی ‘ خواجہ سعد رفیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


احمدپورشرقیہ (سٹی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی قائد اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ محمد سعد رفیق نے سینئر لیگی رہنما (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )
اور امید وار چےئرمین بلدیہ سر دار سہیل خان خاکوانی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے پُرزور اسرار پر ’’ آزادی ٹرین ‘‘ روانہ ہو چکی ہے۔ اور اس کے روٹ اور دورانئے میں بھی اضافہ کردیاگیاہے۔ انہوں نے کہا آزادی ٹرین کے رنگوں سے سجی ، ہر صوبے کی ثقافت کی آئینہ دار ، جدوجہد کشمیر کو اجا گر کرتی پاکستان ریلویز ، تحریک پاکستان اور پاک فوج کو خراج عقیدت پیش کرتی چھ آرٹ گیلر یاں ، اور چھ فلوٹ عوام کی خصوصی دلچسپی کا باعث ہے۔ آخرمیں انہوں نے کہا آزادی ٹرین سمہ سٹہ ، ریلو ے اسٹیشن 24 اگست کو پہنچے گی اور دوگھنٹے بعد روانہ ہوگی ۔