ہم ایک اور کربلا کی طرف جارہے ہیں، گدی نشین درگاہ اجمیر شریف 

  ہم ایک اور کربلا کی طرف جارہے ہیں، گدی نشین درگاہ اجمیر شریف 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اجمیر شریف (این این آئی)درگاہ اجمیرشریف کے گدی نشین خادم سید سرورچشتی نے کہاہے کہ بھارتی مسلمان ناانصافی کا شکار ہیں،ہم ایک اور کربلا کی طرف جارہے ہیں۔سید سرورچشتی  نے اپنے وڈیو بیان میں سوال اٹھایاکہ  یہ کیسا بھارت ہے،یہ کیا ہورہا ہے مسلمانوں کے ساتھ؟ یہ کیسا ظلم ہورہاہے مسلمانوں کے ساتھ؟ یہ کیسی 72 ویں یوم آزادی آئی ہے بھارتی مسلمانوں کیلیے؟درگاہ اجمیر شریف کے گدی نشین سید سرور چشتی نے کہا کہ راجستھان میں گروہ کے تشدد سے جاں بحق پہلو خان کیس کا فیصلہ قابل مذمت ہے،6 ملزموں کو بری کردیا گیاہے،کیا آسمان سے بھوتوں نے آکرپہلوخان کاقتل کیا؟۔
اجمیر شریف 

مزید :

صفحہ آخر -